سعودی عرب کا پاکستانی طلبہ کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جامعات میں داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔
ایچ ای سی کے مطابق ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے اسکالر شپس پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن ، معاشیات، انجنیئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ایگریکلچر، عربی/اسلامک اسٹڈیز اور میڈیا سائنس میں دیے جا رہے ہیں۔
اسکالر شپ کے لیے اہلیت کا معیار؟
اسکالر شپ کے لیے درخواست گزار کا تعلق پاکستان یا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہونا چاہیے، 75 فی صد اسکالر شپس پاکستان سے طالب علموں، جب کہ 25 فی صد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیے جائیں گے۔
اسکالر شپ کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دینے کے اہل ہیں، اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کو یونیورسٹی کیمپس میں رعایتی نرخوں پر کھانا، کھیلوں اور تفریح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جب کہ زیر کفالت افراد کے لیے سفری اخراجات میں معاونت بھی کی جائے گی۔
سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ماہانہ 900 سعودی ریال جب کہ آرٹس والوں کو 850 سعودی ریال ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔
درخواست دینے کا طریقہ کار
طلبہ و طالبات اسکالر شپ کے لیے متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست دیں گے، ہر یونیورسٹی مجموعی داخلوں کا 5 فی صد اسکالر شپ دے گی۔
درخواست گزار اسکالر شپ کے لیے اپلائی کرنے کے بعد اپنی درخواست پاکستانی سفارت خانے کو ای میل کرے گا، جس کے بعد سفارت خانہ درخواستوں کی منظوری کے لیے متعلقہ یونیورسٹی سے رابطہ کرے گا۔
داخلوں کی آخری تاریخ کے وقت بیچلرز پروگرام کے لیے درخواست گزار کی عمر 17 سے 25 سال، ماسٹرز کے لیے 30 سال، اور پی ایچ ڈی کے لیے عمر 35 سال سے کم ہونی چاہیے۔
اس حوالے مزید تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

2 hours ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago