سیکورٹی کمپنی کی کیش وین کاڈرائیور پیسو ں سمیت گاڑی لیکرفرار،کتنی رقم موجود تھی ،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں سیکورٹی کمپنی کی وین کاڈرائیور 20کروڑ روپے لیکرفرارہوگیا . تفصیلات کے مطابق سیکورٹی کمپنی کی کیش وین طارق روڈ سے بینک کی رقم دینے کے لیے روانہ ہوئی تھی تاہم جب چندریگر روڈ پرواقع بینک کی رقم دینے کے لیے سیکورٹی گارڈ پیسے لیکرنیچے اتراتوڈرائیور نے گاڑی بھگادی اورموقع سے فرارہوگیاگاڑی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اورڈی وی آربھی غائب ہیں .

پولیس نے گاڑی تحویل میں لیتے ہوئے تھانےمنتقل کردی ہے جبکہ سیکورٹی کمپنی کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے . ڈرائیور کی شناخت محمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے . مقدمے میں امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں . پولیس نے اردگردکی عمارتوں میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مددحاصل کرناشروع کردی ہے . . .

متعلقہ خبریں