اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں قانونی، آئینی اور سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی۔جب کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔عمران خان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کے اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے ریگولیٹر کا ایک پارٹی کے ہاتھوں میں کھیلنا ناقابل قبول ہے۔الیکشن کمیشن ایک مخصوص پارٹی کا ونگ بننے سے باز رہے۔ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔عمران خان نے بابر اعوان کو صورتحال پر آئینی اور قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت دے دی۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن سے متعلق معاملات کا ٹاسک بابر اعوان کو دے دیا۔
جبکہ عمران خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو جلد سیاسی سرپرائز دوں گا۔ مخالفین کے خلاف اپنے موقف میں مزید شدت لاؤں گا۔ ہر فارم پر آب و تاب کے ساتھ سیاسی لڑائی لڑیں گے۔ہر قانونی اور سیاسی فارم پر مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ ملنے تک کسی قسم کا سیاسی لالی پاپ نہیں لیں گے۔ہماری جدوجہد آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے جاری رہے گی۔
یہاں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے 20حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں18امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ، دو امیدواروں کو بعد میں ٹکٹ جاری کئے جائیں گے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے پی پی 7 سے شبیر اعوان ،پی پی 83 سے حسن اسلم ،پی پی 90 سے عرفان نیازی ،پی پی 97 سے علی افضل ساہی ،پی پی 125 سے میاں محمد اعظم ،پی پی 127 سے محمد نواز بھروانہ ،پی پی 140 سے خرم ورک ،پی پی 158 سے میاں اکرم عثمان ،پی پی 167 سے عاطف چوہدری ،پی پی 168 سے نواز اعوان ،پی پی 202 سے میجر (ر)سرور ،پی پی 217 سے زین قریشی ، پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ ،پی پی 228 سے عزت جاوید خان ، پی پی 272 سے معظم جتوئی ،پی پی 273 سے یاسر جتوئی ،پی پی 282 سے قیصر عباس اور پی پی 288 سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔
لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…
اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…
ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…
لاہور(قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت…