سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابرافتخار نے کہا ہےکہ جب بھی ہرسال بجٹ پیش ہوتا ہے تو دفاعی بجٹ پر بحث ہوتی ہے، فوج نے 100ارب روپے دفاعی بجٹ میں کم لیے ہیں، مہنگائی کی شرح دیکھیں تو دفاعی بجٹ کم کیا گیا، جی ڈی پی کی شرح کے لحاظ سے بجٹ مسلسل نیچے جا رہا ہے، پاک فوج نے اپنی حربی صلاحیتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ چین بہت اہم تھا، پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک اور مضبوط دفاعی تعلقات ہیں، سی پیک پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چین کے صدر سے بھی ملاقات کی، سی پیک کی سیکیورٹی پاک فوج کو دی گئی ہے، سی پیک کی سیکیورٹی میں کوئی کمی نہیں آنے دی، سی پیک کی سیکیورٹی پر24 گھنٹے کام کیا جارہاہے، ایپکس کمیٹی کی صدارت چین کے صدر کے پاس ہے، چین کے ساتھ تعلقات خطے میں امن کے لیے بہت اہم ہیں، اس دورے کے دور رس اثرات ہوں گے جو بہت جلد نظر آنا شروع ہو جائیں گے، دورہ چین کے دوران متعدد میمورینڈم پر دستخط ہوئے، حکومتی سطح پر سی پیک پر کام ہورہا ہے، عسکری سفارتکاری نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کیا، چین نے پاکستان کی دفاعی قوت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب بھی ہرسال بجٹ پیش ہوتا ہے تو دفاعی بجٹ پر بحث ہوتی ہے ،ہم نے 100ارب روپے دفاعی بجٹ میں کم لیے ہیں، 2020 سے افواج پاکستان نے اپنے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، مہنگائی کی شرح دیکھیں تو دفاعی بجٹ کم کیا گیا، مسلح افواج کا بجٹ جی ڈی پی کی شرح کے لحاظ سے مسلسل نیچے جا رہا ہے، پاک فوج اپنی تمام ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہی ہے، ہماری 50 فیصد سے زائد فوج مشرقی بارڈر پر تعینات ہے، ہماری 40 فیصد فوج مغربی بارڈر پر تعینات ہے، بھارت کا دفاعی بجٹ ہر سال بڑھتا ہے، ہم نے اپنی حربی صلاحیتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی، آرمی چیف کی ہدایت پر یوٹیلٹی بلز، ڈیزل و پیٹرول پر کافی بچت کر رہے ہیں، بڑی فوجی مشقوں کو بھی چھوٹے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آرمی چیف نے فوجی مشقیں قریبی علاقوں میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میٹنگ میں عسکری قیادت موجود تھی ، شرکاء کو بریف کیا گیا کہ سازش نہیں ہوئی، نہ کسی قسم کی سازش ہوئی اور نہ ہی ایسے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے ، اللہ انہیں صحت دے، لیڈرشپ کا مئوقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے،پرویز مشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔

Recent Posts

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

3 seconds ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

3 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

12 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

15 mins ago

9 مئی کی منصوبہ بندی؛ شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور(قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت…

22 mins ago

حکومت کا پی آئی اے کی نیلامی کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے…

32 mins ago