کراچی(قدرت روزنامہ)عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کب ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر نے بتادیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 11 اگست سے قبل ہوں گے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 245 پر ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دے کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کی نشست پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جمعرات 16 جون کو پولنگ ہوگی۔
مذکورہ نشست ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ ہفتے اچانک انتقال کرگئے، انہیں گھر سے بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
عامر لیاقت حسین کو ان کی وصیت کے مطابق گزشتہ جمعے کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی…
ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…
سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…