پاک فوج نے پاکستان کو بليک لسٹ کرانے کی بھارتی سازش ناکام بنادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج سے جرمنی میں شروع ہوگا۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے ليے پراميد ہے۔

بھارتی لابی کی مشکلات کے باوجود پاک فوج نے پاکستان کو بليک لسٹ کرانے کی سازش ناکام بنا دی اور فيٹف کے 27 میں سے 26 پوائنٹس پر عمل درآمد يقينی بنايا گيا۔

فيٹف کے دیے گئے اہداف کے حصو ل کےلیے آرمی چيف کی ہدايت پرمیجرجنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیاگیا جس نے پلان پر تمام محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز سے عمل کروایا۔

سیل نے مختلف محکموں،وزارتوں اورایجنسیز کے درمیان کو آرڈینیشن میکنزم بنایا، خصوصی سيل نے ہر موقع پر ایک مکمل ایکشن پلان بنایا اور پلان پر تمام محکموں،وزارتوں اورایجنسیزسےعمل درآمد بھی کروایا۔

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج سے جرمنی میں شروع ہوگا۔ خزانہ ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں۔

دہشت گردی کی معاونت اور منی لانڈرنگ کے الزامات سمیت دیگر مالی معاملات پر پاکستان کو جون 2018ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے اہداف میں سے بیشتر پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔

خزانہ ڈویژن حکام کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاس فورس کا 4 روزہ اجلاس منگل (14 جون) سے جرمنی میں شروع ہورہا ہے، جس میں 15 سے 16 جون تک پاکستان سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، اجلاس 17 جون تک جاری رہے گا۔

حکام کے مطابق پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں، ‏پاکستان نے تمام اہداف پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے، 2018ء کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد مکمل ہوچکا جبکہ 2021ء کے پلان کے تحت 7 میں سے 6 نکات پر عملدرآمد پورا ہوچکا ہے۔

Recent Posts

آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی 20 میچ،قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی

ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…

5 mins ago

وزیر اعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونیوالااجلاس مؤخر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…

11 mins ago

ڈسٹرکٹ کورٹ میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ،وکیل صفائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے کی استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

16 mins ago

محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کردی

سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…

20 mins ago

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، چاہتا ہوں مذاکرات ہوں بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

23 mins ago

برطانوی عدالت نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن (قدرت روزنامہ) لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف…

26 mins ago