ناجائز کام کےعوض ہیرے، سینکڑوں کنال زمین اور اربوں روپے ہتھیائے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ناجائز کام کےعوض ہیرے، سینکڑوں کنال زمین اور اربوں روپے ہتھیائے گئے، فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے، بند لفافے کی منظوری کے وقت ایسٹ ریکوری یونٹ پھرایسٹ میکنگ یونٹ بن جاتا ہے . انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جب کابینہ سے بند لفافے کی منظوری لی جاتی ہو تو Asset Recovery unit پھر منی گالہ گینگ کا Asset making unit بن جاتا ہے .


ناجائز کام کےعوض ہیرے، سینکڑوں کنال زمین اور اربوں روپے ہتھیائے گئے . جس ڈھٹائی وسینہ زوری سے فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے، شاید ہی کوئی مثال دنیا میں ملے .

اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے وفاقی وزراء مصدق ملک، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، عمران خان کو جعلی صادق و امین کا لقب دیا گیا، شہزاد اکبر نام نہاد مشیراحتساب تھے، شہزاد اکبر عمران خان دور حکومت میں معاملات مینج کرتے تھے، ایک ڈاکومنٹ ترتیب دیا گیا جسے مصدق ملک شیئر کریں گے، پلان بنایا گیا کہ کس طرح 50 ارب روپے بچانا ہے اور حصہ نکالنا ہے، ڈاکومنٹ منظور کروا لیا گیا تو شہزاد اکبر وہاں گئے اور پورا عمل مکمل کروایا، وفاقی کابینہ نے ایسٹ ریکوری یونٹ کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ڈیل سے متعلق حقائق کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی، بحریہ ٹاؤن کے50 ارب روپے کو تحفظ فراہم کیا گیا، بحریہ ٹاؤن نے یہ زمین القادر ٹرسٹ کے نام ٹرانسفر کی، ڈونر بحریہ ٹاؤن اور دوسری جانب بشریٰ بی بی کے دستخط ہیں، خاتون اول خود اس کا حصہ تھیں اور خود سائن کیا .

ٹرسٹی سابقہ خاتون اول اور عمران خان ہیں، ہاؤسنگ سوسائٹی نے ایک ٹرسٹ کو 458 کنال زمین عطیہ کی، ٹرسٹ عمران خان اور ان کی اہلیہ کےنام پرہے، گزشتہ دور حکومت میں کرپشن کے نئے طریقے دریافت کیے گئے، عمران خان نے تمام معاملات میں اپنا حصہ وصول کیا .

. .

متعلقہ خبریں