جعلسازی سے بچنے کیلئے سعودی عرب کا حج ویزا کا آن لائن پورٹل متعارف

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے جعلی ٹریول ایجنسیز کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لیے متعدد مغربی ممالک سے خواہشمند عازمین حج کے لیے سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے ویزا کی درخواست دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے کہاکہ

نئے نظام کا اطلاق امریکا، کینیڈا، برطانیہ، یورپ اور آسٹریلیا پر ہوگا۔ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پہلے عازمین حج ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے تھے جو حج کے سفر کا اہتمام کرتی تھیں مگر یہ ایک ایسا نظام تھا جو بعض اوقات جعلسازی کا باعث بنتا تھا جس میں جعلی ٹریول ایجنسیاں متاثرین کے پیسے لوٹتی تھیں۔وزارت حج نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی سرکاری میڈیا نے ایک ہفتہ قبل آن لائن پورٹل کا اعلان کیا تھا جس میں رجسٹریشن کی مدت پیر کو ختم ہوچکی ہے اور جن عازمین حج نے رجسٹریشن کرائی ہے ان کو حج ویزا کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ایک سرکاری عہدیدار نے اعتراف کیا کہ متاثرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے کچھ مسلمانوں نے آن لائن پورٹل کے اعلان سے قبل ہی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے خود کو رجسٹر کرنے کی کوشش کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان کو بھی حج ویزا کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا لیکن شرط یہ ہے کہ انہوں نے وزارت حج کی تسلیم شدہ ایجنسی کے ذریعے رجسٹریشن کرائی ہو۔

Recent Posts

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…

1 min ago

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

5 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

26 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

31 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

31 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

36 mins ago