ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی . تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے کا ہو گیا جو کہ ملکی تاریخ میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کی نئی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں ڈالر قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہواتھا جب کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، دو دن میں ڈالر کی قیمت تقریبا 3 روپے بڑھی تھی .


ادھر ڈالر اور بجلی کی قیمتوں کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا ، فی تولہ سونا 650 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار 800 روپےہوگیا ، 10گرام سونا 557 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے کا ہوگیا .

گزشتہ روز عوام کے لیے ایک اور بری خبر یہ بھی آ ئی تھی کہ ملک میں بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے ، نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت صارفین کو جون کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا ، فیول پرائس ایڈجسمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا .

علاوہ ازیں چیئرمین ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 ہزار روپے تک بجلی کا بل دینے والا تاجر 3 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس دے گا ، 30 ہزارسے 50 ہزار روپے تک بجلی کا بل دینے والا 5 ہزار ٹیکس دے گا ، 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے بجلی کے بل والا 10 ہزار روپے ٹیکس دے گا ، کار ڈیلروں اور مہنگی گھڑیاں بیچنے والوں پر 50 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس کی تجویز ہے .

. .

متعلقہ خبریں