اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو عمران خان سے سوال پوچھنا مہنگا پڑگیا۔ تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل راولپنڈی کی خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تقریب کے دوران کارکن ناصف گرو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سوال کیا کہ’نظریاتی رہنما پارٹی سے باہر اور چاپلوس آپ کے دائیں بائیں ہیں یعنی جینوئن ورکرز باہر بیٹھے ہیں، اس ساری صورتحال میں پارٹی کیسے چلے گی؟‘۔
ناصف گرو کے سوال پر عمران خان نے وہاں موجود دیگر کارکنوں سے کہا سوال کرنے والے کو بولنے دیں۔ جس کے بعد سوال پوچھنے والے کارکن ناصف کو دیگر افراد نے گھیر کر خاموش کروانے کی کوشش کی پھر اسے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
عمران خان سے سوال کرنے والے پارٹی کارکن ناصف کا تعلق شیخ رشید کے حلقے سے ہے، جسے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…