نیب کا خوف‘ سندھ میں 80 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال نہ ہوسکا

کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ مالی سال کے دوران پی ٹی آئی حکومت میں نیب کی جانب سے افسران کی گرفتاریوں اور انکوائریوں کے باعث صوبے کا 80 فیصد ترقیاتی بجٹ اسعمال نہ ہوسکا،گزشتہ سال افسران نیب کے خوف کے شکار تھے اور کسی ترقیاتی کام کی فائل پردسخط کرنے کو تیار نہیں ہوتے تھے۔
حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال حکومت نے ترقیاتی اسکیموں کے لئے فنڈز مخص کئے تھے پورا فنڈ استعمال ہی نہیں ہوا ،اور بجٹ میں اس فنڈ کو کیری اور کرکے 2023 کے بجٹ میں ڈال دیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ترقیاتی اسکیموں کے لئے حکومت نے گزشتہ سال 2 کھرب 22 ارب روپے مختص کئے تھے ،جس میں سے صرف 37 ارب روپے خرچ ہوئے،جو کل رقم کا 17 فیصد ہے جس کی وجہ سے صوبہ کی ترقی سست روی کا شکاررہی۔بجٹ دستاویزات میں دئیے گئے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں 3315 ترقیاتی منصوبے تھے جس میں 1645 نامکمل اور 1670 نئے منصوبے تھے ان پر 2 کھرب 22 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھے اس میں سے 73 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کئے گئے .
اس میں سے صرف 37 ارب 97 کروڑ روپے خرچ کئے جاسکے جو 17 فیصد بنتا ہے رواں مالی سال کے 11 ماہ مکمل ہوچکے ہیں اب صرف ایک ماہ جون2022 باقی ہے. امکان ہے کہ رواں ماہ میں تین سے چار فیصدفنڈ ترقیاتی بجٹ خرچ ہوسکے گا یوں رواں مالی سال کے دوران 22 فیصد تک ترقیاتی بجٹ خرچ ہوسکے گا جو ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا ہے وہ 1645 نامکمل منصوبوں پر کیا گیا ہے جبکہ 1670 نئے ترقیاتی منصوبوں پر کچھ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے.
اب آئندہ مالی سال 2022-23ء میں 1670 نئے منصوبے شامل کئے جائیں گے جبکہ وہ نامکمل منصوبے بھی ترقیاتی بجٹ میں شامل ہوں گے جن کو رواں مالی سال میں مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

4 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

16 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

28 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

41 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

48 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

57 mins ago