کراچی(قدرت روزنامہ) نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی سماعت ہوئی.کے الیکٹرک نے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 30 پیسے اضافہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے کا اضافہ مانگا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اپریل 2022 کے مہینے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جنوری تا مارچ 2022 کی مد میں درخواست کی گئی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 30 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ مارچ 2022 اور اپریل 2022 کے درمیان فرنس آئل اور آر ایل این جی کی قیمت میں 22 فیصد، دوسری جانب سی سی پی اے جی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے اضافہ مانگا گیا.ایندھن اور سی پی پی اے جی سے حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بیشی کے اثرات نیپرا کے قوانین کے عین مطابق صارفین تک براہ راست منتقل کئے جاتے ہیں تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ہونے والے اضافے کا اثر یونیفارم ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین پر عمومی طور پر نہیں پڑتا۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…
ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…
برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…