پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت ختم، عمران خان کا سخت ردِعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہونے پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کرائم منسٹر کا کرپٹ بیٹا پنجاب میں ایک ڈھونگ انتخاب کے ذریعےغیرقانونی طورپر اقتدار پر قابض ہوا ہے،تب سے پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زد میں ہے۔
لوگ مشکلات کےشکار ہیں ،کسانوں کی فصلیں خطرے میں ہیں جبکہ حکومت کی بجائے ہرطرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کوئی گورننس نظر نہیں آرہا،صرف ایک مافیا فسادات کر رہا ہے،پولیس اور مقامی انتظامیہ مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے پرامن کارکنان، رہنماؤں اور ان کے اہلِ خانہ پر جبر و دہشت کے پہاڑ توڑے۔

اب وہ محسوس کر رہے ہیں کہ وہ عوام کی منتخب قیادت کے سامنے جوابدہ نہیں ،ہم اس انتشار اور مجرم راج کے تسلسل کی کسی طور اجازت نہیں دے سکتے۔

۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت ختم کردی گئی ہے اور محکمہ قانون کو خصوصی اختیارات سونپ دیے گئے ہیں ، اس ضمن میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت اب اسمبلی سیکریٹریٹ کے سارے فیصلے محکمہ قانون کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت محمد خان بھٹی کو بھی سیکرٹری قانون کے تابع کردیا گیا ہے ، آرڈیننس کے تحت محکمہ قانون کے تمام معاملات سیکرٹری قانون احمد رضا سروردیکھیں گے اور اب جب بھی گورنر کی جانب سے اجلاس طلب کیا جائے گا تو محکمہ قانون اس کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا ۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

5 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago