پنجاب میں آئینی بحران، اسپیکر اور گورنر نے اسمبلی کا الگ الگ اجلاس طلب کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے اور پہلی بار دو الگ الگ بجٹ اجلاس طلب کیےگئے ہیں۔دو دن گزرگئے ہیں لیکن پنجاب کا بجٹ پیش نہیں ہوسکا ہے، حکومت اور اپوزیشن اپنےاپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ڈیڈ لاک ختم ہونےکی اُمیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے 40 واں اجلاس ملتوی کرکے آج 1 بجے دوبارہ اجلاس طلب کیا ہے جو کہ تاحال شروع نہیں ہوسکا، جب کہ دوسری جانب گورنر پنجاب نے آج 2 بجے اسمبلی کا 41 واں اجلاس ایوان اقبال میں طلب کیا ہے جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دو، دو اجلاس ہونے سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی آئینی پوزیشن متاثر ہوگی۔پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ حکومتی اجلاس غیر آئینی ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ حکومت کو غیر قانونی طریقے سے فنانس بل پاس نہیں کرنے دیں گے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago