45سال سے کم عمر خواتین کے حج پر آنے کیلئے محرم لازمی قرار حکمنامے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت سزا کا اعلان


ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے .

میڈیارپورٹس کے مطابق نئے حکم نامے میں سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے .

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم لازمی قرار دیا گیا .

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا .

اس کے علاوہ نئے سفری ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والی ائیرلائن کو بھی سخت جرمانہ ہوگا . دنیا بھر کی ائیر لائنز کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں