پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا اجلاس، صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق منظور، اسمبلی داخلے پر پابندی عائد

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا اجلاس گزشتہ روز سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے ممبران نے شرکت . کوئی حکومتی رکن اپوزیشن کے اجلاس میں شریک نہ ہوا .

یاد رہے گزشتہ روز گورنر پنجاب نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کر کے گزشتہ روز 15 جون کو ایوان اقبال لاہور میں بجٹ اجلاس طلب کیا تھا اور چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر کے آئینی حکم کو نظر انداز کر کے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری رکھا، چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں ہونے والا اجلاس شروع ہوتے ہی مقصود چپڑاسی اور ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے کی موت پر دعائے مغفرت کی گئی بعدازاں ڈاکٹر یاسمین راشد اور ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ عطا اللہ تارڑ نے خواتین ممبران اسمبلی کو نازیبا اشارے کیے ہیں، جس پر اپوزیشن ممبران نے عطاء اللہ تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق منظور کی اور عطاء اللہ تارڑ کی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں