لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا اجلاس گزشتہ روز سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے ممبران نے شرکت۔ کوئی حکومتی رکن اپوزیشن کے اجلاس میں شریک نہ ہوا۔
یاد رہے گزشتہ روز گورنر پنجاب نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کر کے گزشتہ روز 15 جون کو ایوان اقبال لاہور میں بجٹ اجلاس طلب کیا تھا اور چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر کے آئینی حکم کو نظر انداز کر کے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری رکھا، چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں ہونے والا اجلاس شروع ہوتے ہی مقصود چپڑاسی اور ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے کی موت پر دعائے مغفرت کی گئی بعدازاں ڈاکٹر یاسمین راشد اور ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ عطا اللہ تارڑ نے خواتین ممبران اسمبلی کو نازیبا اشارے کیے ہیں، جس پر اپوزیشن ممبران نے عطاء اللہ تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق منظور کی اور عطاء اللہ تارڑ کی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…