اگر اسمبلی کا ایک بجٹ اجلاس چل رہا ہے تو دوسرا نہیں بلایا جاسکتا

لاہور(قدرت روزنامہ) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اگر اسمبلی کا ایک اجلاس چل رہا ہے تو دوسرا نہیں بلایا جاسکتا، گورنر نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا، ایوان کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، گورنر کے اقدامات غیرآئینی ہیں، اسمبلی نے گورنر کے آرڈیننس کو ختم کردیا ہے، اس اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روز بجٹ پیش کرنے کی پیشکش کی تھی، اگر ایک اجلاس چل رہا ہے تو دوسرا نہیں بلایا جاسکتا، گورنر پنجاب نے بجٹ اجلاس سیکریٹری قانون کے تحت کیا ہے، اسمبلی ایک ادارہ ہے گورنر نے اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے، ایوان اقبال میں ہونے والا اجلاس غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، گورنر نے ہاوس کا تقدس پامال کیا ہے، گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا، انہوں نے ہمارے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی۔

اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا کہ حکومت نے عطا تارڑ کی وجہ سے اجلاس ایوان اقبال میں بلایا، انہوں نے ثابت کردیا عوام نہیں عطا تارڑ حکومت کے لیے اہم ہے، صرف ایک بندے کو بچانے کیلئے انہوں نے 12 کروڑ عوام کو دربدر کیا، انہوں نے ثابت کردیا کہ ان کو 12 کروڑ عوام نہیں عطا تارڑ اہم ہے، بجٹ اجلاس کا صحیح فورم پنجاب اسمبلی تھا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، ڈپٹی اسپیکر اسٹاف کو نوٹس موصول کرایا، ڈپٹی اسپیکر نوٹس ملنے کے باوجود ایوان اقبال گئے، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کریں گے۔
راجہ بشاورت نے کہا کہ اسمبلی کے اندر گورنر کے آرڈیننس کو ختم کر دیا گیا ہے، ان کے اقدامات کو ہم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago