کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبہ جات سے صوبے میں احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہونے کیساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی آئے گی، کیونکہ صوبہ کے عوام کو زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی کابینہ وژن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایک منظم مکینزم کے تحت تمام ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ لیتی رہے گی تاکہ انتہائی اہمیت کے حامل ان ترقیاتی منصوبہ جات پر بروقت کام کا آغاز ہو سکے جبکہ جاری منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل پر ہمارا موقف واضح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ ہماری جانب سے 2021,22ء میں شامل تمام ترقیاتی منصوبہ جات پر جاری کام کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے اور کام کے رفتار کو تیز تر کرنے سمیت تاخیری حربوں سے اجتناب کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں، جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری مواصلات، سیکرٹری تعمیرات سمیت محکمہ کے دیگر افسران اور انجینئرز کو سختی سے پابند کیا گیا ہے تاکہ یہاں کے عوام کی مکمل دادرسی ہو سکے اور ان ترقیاتی اسکیمات سے عوام بروقت اور دیرپا استفادہ کرسکیں۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…