” میں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا” اسد عمر کی تنقید پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا موقف آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی جانب سے تنقید کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کاوضاحتی بیان آگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے  کسی قسم کاسیاسی بیان نہیں دیا، قومی سلامتی کمیٹی کا ایجنڈا پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے، انہوں نے کل بھی قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق تفصیل کے ساتھ بات کی تھی، اجلاس میں کسی سروس چیف نے یہ نہیں کہا کہ سازش ہوئی ہے،   یہ رائے نہیں انٹیلی جنس بیس انفارمیشن تھی،  سازش کا لفظ اعلامیہ میں شامل نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ   جوڈیشل کمیشن یاکسی اورفورم کاحکومت کےپاس آپشن ہے،  یہی آپشن گزشتہ حکومت کے پاس بھی تھا،  جوڈیشل کمیشن بنانے پرکوئی اعتراض نہیں، جوڈیشل کمیشن یا کوئی اور فورم بنانے کا کہیں تو ادارے تعاون کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ گزشتہ حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی ۔ ان کے اس بیان کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی بیان بازی سے گریز  کرنا چاہیے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

26 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

28 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

30 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

45 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago