لاہور (قدرت روزنامہ) امریکہ کے قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیولے نے انگلش ایکسس مائیکرو سکالر شپ پروگرام میں داخلہ لینے والے 252 نئے طلبہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
انگلش ایکسس مائیکرو سکالر شپ پروگرام میں داخلہ لینے والے 252 طلبہ کیلئے لاہور میں تقریب ہوئی ۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے ایکسس پروگرام کی سپورٹ کرنے پر لاہور انسٹی ٹیوٹ آف فیوچر ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔
انگلش ایکسس مائیکرو سکالر شپ پروگرام دو سال کے عرصے پر محیط ہے جس میں کم مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو انگریزی زبان کی مہارت کے علاوہ لیڈر شپ سکلز بھی سکھائی جاتی ہیں۔ اپنے خطاب میں ولیم کے میکانیولے نے کہا کہ انگلش ایکسس مائیکرو سکالر شپ پروگرام کے ذریعے پاکستانی طلبہ کیلئے امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے راستے کھلیں گے، امریکی مشن لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور ملتان میں اس پروگرام کی سپورٹ کر رہا ہے اور اب تک 24 ہزار طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…