‘آپ نے گھر گھر جانا ہے اور ہر دروازے پر جا کر تبلیغ کرنی ہے سیاست نہیں کرنیْ، عمران خان کی کارکنوں کو ہدایت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ تیاری رکھیں جب کال دوں گا تو سب نے نکلنا ہے، آپ نے گھر گھر جانا ہے اور ہر دروازے پر جا کر تبلیغ کرنی ہے سیاست نہیں کرنیْ . چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ ڈی چوک پر خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، کیا وہ کوئی دہشت گرد تھے؟ ہمارے اوپر چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں عوام کو ان کے خوف سے نکالنا ہے .

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے اور کہاں لکھا ہوا ہے کہ پرامن احتجاج پر شیلنگ کریں . ہمارے دور میں 3 لانگ مارچ ہوئے، کبھی ڈیزل نکلتا تھا تو کبھی کانپیں ٹانگنے والا نکلتا تھا . پولیس نے رات کے اندھیرے میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور جو سازش ہم پر مسلط کی گئی اس کو نہیں مانتا .

انہوں نے کہا کہ پولیس کو غیرقانونی احکامات نہیں ماننے چاہئیں . سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے جو یہاں بیٹھا ہے اور جب یہ لندن جاتا ہے تو وہاں چور چور کے نعرے لگتے ہیں . ملک میں بڑے بڑے مافیاز ہیں اور وزیر داخلہ اب تک 22 قتل کر چکے ہیں . سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آزادی مارچ آپ کے لیے بہت اہم ہے اور مہنگائی تو ان کا اہم ایشو نہیں تھا جو 2 مہینے میں پتہ چل گیا . پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی اور روپے کی قدر گر رہی ہے، ڈالر اوپر جا رہا ہے .

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں 700 ارب روپے غائب ہوئے جبکہ ہمارے دور میں ریکارڑ ایکسپورٹ ہو رہی تھی اور ملک تیزی سے آگے جا رہا تھا، ہماری حکومت ایک سازش کے تحت گرائی گئی . عمران خان نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ 10 فیصد کم ہوئی ہے اور اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا . پنجاب میں بھی دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتنے کی تیاری ہو رہی ہے . انہوں نے کہا کہ مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن کرائے جائیں . شہباز شریف کا سارا ترقیاتی کام اشتہاروں میں نظر آتا ہے اور میں پہلے ہی دن کہہ رہا تھا کہ این آر او ٹو کے لیے ساری گیم ہو رہی ہے کیونکہ آتے ہی انہوں نے اپنے سارے مقدمات ختم کرائے . ؤ

. .

متعلقہ خبریں