“پی ٹی آئی کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن جانے کا اعلان”

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماؤں نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نااہل اور ڈی سیٹ کرانے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی محمود الرشید، راجا بشارت اور سبطین خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو پارٹی احکامات کے برخلاف ایوان اقبال میں اجلاس کی صدارت کرنے پر انہیں نااہل اور ڈی سیٹ کرانے کیلیے الیکشن کمیشن جانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی محمودالرشید نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو پارٹی سطح پر ایوان اقبال جانے سے روکا گیا گیا، ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف کو نوٹس بھی وصول کرایا لیکن انہوں نے خلاف آئین وقانون کام کیا ہے، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے اعلیٰ عدلیہ سمیت تمام فورم سے رجوع کریں گے اور انہیں نااہل قرار اور ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے اور جس طرح پہلے 20 منحرف اراکین ڈی سیٹ ہوئے ویسے ہی ڈپٹی اسپیکر کو کرائیں گے۔

راجا بشارت نے کہا کہ گورنر پنجاب کے کل کیے گئے تینوں اقدامات غیر قانونی ہیں، تینوں نوٹیفکیشن سیکریٹری اسمبلی کے دستخط سے جاری ہونا تھے، لیکن اسمبلی اجلاس برخاست کرنے سمیت ایوان اقبال اجلاس کرنے بلانے اور آرڈیننس بھی سیکریٹری لا کے دستخط سے جاری ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اورغیر آئینی طور پر پنجاب کے معاملات چلائے جارہے ہیں، حکومت پسپا ہونے کے بعد اسمبلی چھوڑ کر ایوان اقبال گئی، ایوان اقبال میں اسمبلی اسٹاف نہیں اور نہ ہی سیکریٹریٹ ہے، آئین کا مذاق اڑایا جارہا ہے جس کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنا ہوگا۔

راجا بشارت نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں حمزہ شہباز کو پروڈکشن آرڈر کے ذریعے اسمبلی میں لایا گیا تھا، اس وقت حمزہ شہباز سمیت ن لیگ نے پروڈکشن آرڈر کو سراہا لیکن آج جب اپنی ضرورت ختم ہوگئی ہے تو پروڈکشن آرڈر کو غلط سمجھتے ہیں۔

سبطین خان نے کہا کہ آج ن لیگ نے واضح کردیا کہ اسے پنجاب کے 12 کروڑ عوام کی نہیں بلکہ صرف عطا تارڑ کی فکر تھی کہ اسے کسی طرح اسمبلی میں بٹھائیں، بجٹ اجلاس کا درست فورم پنجاب اسمبلی ہے، صرف ایک شخص کو بچانے کیلئے 12 کروڑ عوام کو دربدر کیا گیا۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

19 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

23 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

26 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

29 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

33 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

39 mins ago