دوران اقتدار بڑی غلطیاں ہوئیں، حماد اظہر کا اعتراف

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ دوران اقتدار بڑی غلطیاں ہوئیں، سب سے بڑی غلطی چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تھی،انتخابی فہرستوں میں بہت غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن پرانی فہرستوں پر ضمنی انتخابات

کروائے،شہباز اور حمزہ کے کیسز ختم کرکے مونس الٰہی کے گھرپر چھاپہ مارا گیا،ملک میں چل کیا رہا ہے؟ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے ووٹرز لسٹوں میں غلطیوں اور ضمنی الیکشن سے متعلق درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرادی جس میں پنجاب خصوصی طور پر لاہور میں کی جانے والی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں میں فاش غلطیوں سے متعلق اعتراضات جمع کرائے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں بہت غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ پرانی انتخابی فہرستوں پر ضمنی انتخابات کروائے جائیں۔میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے اعتراف کیا کہ دوران اقتدار ہم سے بڑی غلطیاں ہوئیں، جس میں سب سے بڑی غلطی چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تھی، ہمیں الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پر سنجیدہ تحفظات ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ منی لانڈرنگ کے اہم کردار مقصود چپڑاسی کو لندن میں قتل کیا گیا ہے، ان کی موت طبعی نہیں ہوئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز اور حمزہ کے کیسز ختم کرکے مونس الٰہی کے گھرپر چھاپہ مارا گیا ملک میں چل کیا رہا ہے؟ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

8 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

12 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

15 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

18 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

22 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

28 mins ago