آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ کابینہ یا اسمبلی میں نہیں، کہیں اور ہوا تھا، شبر زیدی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا فیصلہ کابینہ یا اسمبلی میں نہیں کہیں اور ہوا تھا، سب کو پتہ ہے وہ فیصلہ کہاں اور کس میٹنگ میں ہوا تھا، صورتحال دیکھتا ہوں تو شک ہوتا ہے ہمیں کہیں اور تو نہیں

لے جایا جارہا، اگر ہمیں کسی اور طرف لے جایا جارہا ہے تو قوم کو جاگنا ہوگا،رجیم چینج نے پاکستان کے حالات کو خراب کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہونا اس حکومت کا فیصلہ نہیں ہے، یہ تو اس کو مزید تاخیر کا شکار کرنے جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں شوکت ترین، مفتاح اسماعیل اور حفیظ شیخ بھی موجود تھے جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جائیں گے، میٹنگ میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ سنبھال نہیں سکتے تو بتادیں۔ انہوں نے کہا ہم سنبھال سکتے ہیں اور کمٹمنٹ دی کہ پورا کرینگے۔شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ کابینہ یا اسمبلی میں نہیں کہیں اور ہوا تھا، سب کو پتہ ہے وہ فیصلہ کہاں اور کس میٹنگ میں ہوا تھا، انہوں نے کمٹمنٹ دی تھی کہ جو فیصلہ ہوا ہے اس کو پورا کرینگے لیکن اب مجھے کمٹمنٹ پوری ہوتے نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ آگے جو مہنگائی کا طوفان آئے گا اس کو عام آدمی کیسے برداشت کرے گا، اپریل مئی کے بعد تو کچھ بھی حاصل نہیں کیا گیا بلکہ نقصان میں جارہے ہیں، کبھی کبھی خیال آتا ہے جو کچھ بھی ہورہا ہے کسی ڈیزائن سے تو نہیں ہورہا، صورتحال دیکھتا ہوں تو شک ہوتا ہے ہمیں کہیں اور تو نہیں لے جایا جارہا، اگر ہمیں کسی اور طرف لے جایا جارہا ہے تو قوم کو جاگنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی اور طرف دھکیلنے کے شک کو رد نہیں کرسکتا، مجھے لگ رہا ہے ہمیں کارنر کیا جارہا ہے، ہمیں بحیثیت قوم اس سے نکلنا ہوگا، کوئی کمٹمنٹ نہیں کررہا، کوئی سافٹ کارنر نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ رجیم چینج نے پاکستان کے حالات کو خراب کیا ہے کوئی بہتری نہیں لایا۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

22 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

26 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

29 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

32 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

36 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

42 mins ago