اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چے کی پیدائش کے بعد گزرتے وقت کے ساتھ جسمانی تبدیلیوں پروالدین کوسب سے زیادہ غورکرناچاہیے اورجسم کاجوحصہ ان کوعام حالت سے ہٹ کرلگنے لگے اس پرڈاکٹرسے لازمی رجوع کرلیں کیونکہ اکثر اوقات والدین خود کوئی غیرحالت محسوس کرتے ہیں اورپھرجب کسی سے تبصرہ کرتے ہیں تولوگ کہہ دیتے ہیںکہ یہ تونارمل ہے بچہ بڑھے گاجسم بھی بڑھے گاجوکہ ایک بڑی غلطی ہے بالکل ایسی ہی غلطی شیری فرننڈس نامی خاتون نے کی اوراس وہ اس پرپچھتارہی ہیں۔ شیری فرننڈس کہتی ہیں
کہ جب میری بچی انجیلیکاچارماہ کی ہوئی تواس کاجسم بڑھنے لگا توعام طورپر بچوں کانہیں ہوتالیکن میرے گھروالوں نے کہاکہ نہیں بچی ہےبڑھے گی یہ میں نے غورنہیں کیا۔مگر پھر6ماہ کے بعد بچی کی ناف پھولنے لگی اورنارمل سے بالکل الگ لگنے لگی تومیں قریبی ڈاکٹر کے پاس گئی توانہوں نے الٹراسائونڈ کیاجس میں معلوم ہوا کہ بچی کادل بہت زیادہ بڑھ گیاہے اوراس میں مائع مادے بیشمار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں کون کی ترسیل بھی کم ہوگئی ہے اربچی کورسٹرکٹووکارڈیو مایوپیتھی نامی بیماری ہوگئی جوکم ہی لوگوں کوہوتی ہے اوراس کاعلاج پاکستان میں ممکن نہیں۔خاتون مذید بتاتی ہیں کہ: ” انجیلیکا کی عمر آپ 4 سال ہوگئی ہے اور اس وقت ڈاکٹر میری بچی کو جواب دے چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک سال کے اندر بچی کی دل کی پیوند کاری نہیں ہوئی تو یہ اسی سال میں مر جائے گی. “شیری یہ بھی کہتی ہیں کہ: ” پچھلے 6 مہینے میں میری بچی کی ڈھیروں سرجریاں ہوئیں ہیں، جس سے اس کے جسم پر ڈھیروں نشانات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ میری بچی قیامت خیز مناظر ان 4 سال میں دیکھ چکی ہے، مجھے ڈر لگتا ہے کہ اتنی سی عمر میں اتنا درد سہنے کے بعد بھی اگر وہ جانبر نہ ہوسکی ، میں دعا کرتی ہوں کہ خدا میری بچی کو زندگی و صحت دیں. “
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…