افغانستان کے سابق حکمرانوں کی بیرون ملک پرتعیش طرز زندگی کا انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان کے سابق حکمرانوں کی بیرون ملک پرُتعیش طرز زندگی کا انکشاف ہوا ہے . امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا، اخبار کے مطابق سابق افغان حکومتی عہدیداران نے مہنگے گھروں کی خریداری پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے، دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اکلیل احمد حکیمی امریکا میں 10 جائیدادوں کا مالک، اکلیل احمد حکیمی کیلی فورنیا کے ایک پرتعیش بنگلے میں رہائش پذیر ہے .
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حمد اللہ محب، عطا محمد نور بھی کروڑوں ڈالر کی جائیدادوں کے مالک ہیں، سابق وزیر معیشت خالد پائندہ اور مصطفیٰ مستور کی بھی کروڑوں ڈالر کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے .
. .