اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے سال 2021 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 21 لاکھ روپے ہے، عمران خان کے پاس زمان پارک لاہور اور میانوالی میں وراثتی گھر ہیں،
بنی گالہ میں ان کا تحفے میں ملا 300 کنال کا گھر ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کے بنی گالہ گھرکی اضافی تعمیرپر 1کروڑ 14 لاکھ روپےاخراجات آئے
، زمان پارک گھرکی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے اخراجات آئے، عمران خان کے پاس بھکر میں تین وراثتی جائیدادیں بھی ہیں۔
عمران خان نےگرینڈ حیات ٹاور میں 2 اپارٹمنٹس کے لیے 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ایڈوانس دیا ہوا ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پاک پتن موضع مانیکا میں 52 کنال زمین کی مالک ہیں،
بشریٰ بی بی موضع پیر غنی پاک پتن میں 379 کنال اراضی کی بھی مالک ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق بشریٰ بی بی اوکاڑہ میں 267 کنال اراضی کی مالک ہیں،بشریٰ بی بی بنی گالہ میں 3 کنال پر مشتمل گھر کی بھی مالک ہیں۔
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…