’ٹیکس بڑھاؤ‘ تنخواہ دار طبقے کیلئے نئی پریشانی آئی ایم ایف نے ٹیکس ریلیف مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین عاصم احمد نے اعتراف کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو دیا گیا ٹیکس ریلیف مسترد کر دیا ہے اور اس میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق عاصم احمد کا کہنا تھا کہ ”فنانس بل 2022ءمیں تنخواہ دار
طبقے کو 47ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا تھا جسے آئی ایم ایف نے نامنظور کر دیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم احمد نے کہا کہ ”آئی ایم ایف کی طرف سے یہ ریلیف مسترد کیے جانے کے بعد ایف بی آر اس میں تبدیلیاں تجویز کرے گا کیونکہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کا مطالبہ ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔“چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ”تنخوادار طبقے کے لیے بجٹ میں جو 47ارب کے ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا اسے ختم کرنے کے لیے ایف بی آر ٹیکس سلیبز کے نئے ماڈلز وضع کر رہا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ”پرسنل انکم ٹیکس ریٹس پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلاف ہے۔ موجودہ تجویز آئی ایم ایف کو قبول نہیں اور حکومت کم آمدنی والے شہریوں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی۔ تاہم اگر ہم کم آمدنی والوں پر ٹیکس نہیں بڑھاتے تو اس سے ریونیو میں ہونے والی کمی کے شدید منفی اثرات ہوں گے۔“واضح رہے کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیتے ہوئے قابل ٹیکس ماہانہ آمدنی 1لاکھ روپے قرار دے دی تھی، جو اس سے قبل 50ہزار روپے تھی۔ اسی طرح دیگر کئی سلیبز میں بھی تنخواہ دار طبقے کو فائدہ دینے کی تجویز دی گئی تھی جو آئی ایم ایف کی طرف سے مسترد کر دی گئی ہے اور اب حکومت اس ریلیف کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

Recent Posts

خضدار، لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…

4 mins ago

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

11 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

18 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

24 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

35 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

50 mins ago