اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج راشد انجم نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی وزیر داخلہ اور پولیس افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ درخواست گزار کا بیان قلمبند کرے۔
درخواست میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سمیت جن پولیس افسران کی جانب سے تشدد کا ذکر ہے۔ ان کے خلاف انکوائری کی جائے۔
فیصلے میں ذمہ داران کا تعین کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ سی سی پی او سے بھی رابطے میں رہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ جس میں 25 مئی کو شفیق آباد میں ان کی گاڑی پر حملہ اور رانا ثنااللہ کی ایما پر پولیس افسران کی جانب سے تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
عدالت میں درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ وزیرداخلہ اور پولیس افسران کے خلاف درخواست دائر کرنے کاحکم جاری کیا جائے۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…