(قدرت روزنامہ)پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ کے صارفین کی دیرینہ خواہش جلد پوری ہونے والی ہے،اب اینڈرائیڈ سے آئی فون پر واٹس ایپ ڈیٹا منتقل کرنا ممکن ہوسکے گا۔
میٹاورس کے سربراہ مارک زکر برگ نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ ڈیمانڈ کئے جانے والے فیچر یعنی چیٹ ہسٹری، فوٹوز، ویڈیوز اور وائس میسجز کو اینڈرائیڈ اور آئی فون میں محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی سہولت جلد متعارف کرانے جا رہے ہیں۔
غیرملکی خبر راساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو اینڈرائیڈ سے آئی فون پر منتقل ہوتے وقت پرانے پیغامات ، تصاویر اور ویڈیوز کو خیرباد کہنا پڑتا تھا۔ اس مسئلے کو ایپل اور واٹس ایپ نے مل کر حل کردیا ہے۔ جلد نیا فیچر تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور آئی فونز پر دستیاب ہو گا۔
واضح رہے کہ ایپل کی تیار کردہ اینڈرائیڈ ایپ ’موو ٹو آئی او ایس‘ پہلے ہی صارفین کو اینڈرائیڈ سے آئی فون میں کانٹیکٹس، کیلنڈر، ایس ایم ایس میسجز اور تصاویر ٹرانسفر کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ اب اسی ایپ کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا کو بھی اینڈرائیڈ سے آئی او ایس ڈیوائس میں منتقل کرنے کی سہولت کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…