راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کی حمایت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں . شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کی حمایت کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،فوج اوراس کی قیادت نے پرویزمشرف کو پاکستان واپس بلا کردرست اورجرات مندانہ فیصلہ کیا .
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کے تمام آرمی چیفسز کے خلاف لڑائی لڑی، سیاسی بحران پیدا کیا اورمطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے . انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا .
انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا .
انہوںنے کہاکہ پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے . انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے . انہوںنے کہاکہ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی، پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں .
. .