اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نے آپ کوکہیں بھی نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، حکم ہے کہ برائی کو چھوڑ کر اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ، جب کال دوں توحقیقی آزادی مارچ کی ہر لحاظ سے تیاری ہونی چاہیے،کارکن ہر دروازے پرجائیں اور لوگوں کو کلمے کا مطلب سمجھانے کی تبلیغ کریں، تحریک پاکستان کے بعد حقیقی آزادی مارچ بہت اہم ہے .
انہوں نے اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کارکنوں کو ایک کال دینی ہے، میں چاہتا ہوں جب کال دوں توہر لحاظ سے تیاری مکمل ہو،ہماری تحریک میں بچے، خواتین، بچے ، نوجوان سب سامنے ہوتے ہیں، آپ سب نے ہر دروازے پر جانا ہے اور سیاست نہیں تبلیغ کرنی ہے، سب کو کلمہ طیبہ کا مطلب سمجھانا ہے، کوئی خدا نہیں ہے سوائے اللہ کے، میں کے بت کو توڑنا ہے، فرشی یا جھوٹے خدا کے سامنے جب جھکتے ہیں تو کلمہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں، بت پرستی اور شرک کرتے ہیں، ریاست مدینہ میں نبی پاک ﷺ نے کلمے کی بدولت ان عربوں کو بڑے انسان بنا دیا جن کی کوئی حیثیت نہیں تھی، کلمے کی طاقت زنجیریں توڑ دیتی ہے، رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ نے رزق اس لیے اپنے ہاتھ میں رکھا کہ انسان بلیک میل نہ ہو، کسی کا غلام نہ بن جائے .
رینجرز اور پولیس والوں نے آنسو گیس کی شیلنگ تو ان کو یہ نہیں تھا یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، اس طرح کا ظلم کسی دشمن پر بھی نہیں کیا جاتا،مقبوضہ کشمیر میں دیکھ لیں، وہاں پر غلام بنانے کیلئے ظلم کیا جاتا ہے اسی طرح اپنے لوگوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی تھی، یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ بیرونی سازش سے ہمارے اوپر حکومت مسلط کی گئی اور ڈاکوؤں کو مسلط کردیا گیا، یہ کہنا ان کا حق ہے، ایک نوجوان شہید ہوا، راوی پُل سے نیچے پھینک دیا گیا .
تشدد کرنے والے نوکریوں کے غلام تھے، ہمارے دور میں لانگ مارچ ہوئے کبھی ڈیزل، کبھی کانپیں ٹانگنے والا نکل آتا تھا، ہم نے کبھی راستے بلاک نہیں کیے، کیونکہ ہمیں کسی سے ڈر نہیں تھا، ان کو ڈر عوام کے سمندر سے تھا، اس لیے پولیس کو استعمال کیا . پولیس جرم نہیں کرسکتی، پولیس کا کام قانون نافذ کرنا ہوتا ہے . اللہ کا حکم ہے اپنے ضمیر کے مطابق جاؤ، اللہ کا حکم ہے برائی کیخلاف اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ، اللہ نے آپ کوکہیں بھی نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، انسانوں کے لیے آزادی نمبر ون رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، دوسرا عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں 26سال سے سیاست میں ہوں، مجھ پر گھٹیاباتیں گندے الزامات لگائے گئے لیکن عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ایک لندن میں اور دوسری گندی بیماری زرداری یہاں بیٹھا ہوا ہے، ان کی عزت نہیں ہے پبلک میں نکلتے ہیں تو چور چور کا شور لگ جاتا ہے .
گھٹیا سا وزیرداخلہ ہے کہتے ہیں اس نے 22 قتل کیے ہیں، لیکن کبھی بھی خوف نظریے اور مقصد کے راستے میں خوف نہیں آنا چاہیے، کیونکہ موت کا وقت اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ، اس سے ایک گھڑی آگے پیچھے نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے بعد حقیقی آزادی مارچ بہت اہم ہے .