تینوں بڑی پارٹیوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا، سراج الحق

جھنگ(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ مسلم لیگ،پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی نے ہمیں آئی ایم ایف کاغلام بنادیاہے . بد قسمتی سے پاکستان کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاترمیں ہوتے ہیں .

گزشتہ روزجھنگ میں کارکنوں سے خطاب اور جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن پروفیسرگوہرصدیقی مرحوم کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ مسلم لیگ،پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی تینوں جماعتیں امریکہ کی ایجنٹ اورغلام ہیں .

ان تینوں بڑی پارٹیوں نے ہمیں آئی ایم ایف کاغلام بنادیاہے . انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاترمیں ہوتے ہیں . آئی ایم ایف کاایک بابوپاکستان میں آکر پٹرول، ڈیزل، بجلی، گڑاورگندم کی قیمتیں طے کرتاہے . کشمیربیچنے میں پرویزمشرف سے لے کرعمران خان اورشہباز شریف تک سب شامل ہیں

. .

متعلقہ خبریں