انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہرشروع ہونے کی علامات ظاہرہونا شروع ہوگئی ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائیننگ بند کردیں گے . وفاقی وزیر کاکہنا تھا ہوٹل اورجم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ ہوگا . دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ انہوں نے کہا کہ 2ہفتے پہلے بتایا تھا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورونا کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کر رہی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں، ہم نے چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے خبردار کر دیا تھا .
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس او پی پرعمل نہیں ہو رہا ہے .
متعلقہ خبریں