آج جو کچھ ہو رہا ہے اچھا ہے یا برا، اس کی ذمہ داری میری ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے اچھا ہے یا برا، اس کی ذمہ داری میری ہے۔میں کسی پر ذمہ داری نہیں ڈالوں گا، اس وقت مہنگائی ہے تو اس کا ذمہ دار میں ہوں۔ٹھیک کرنا میرا کام ہے، اگر ٹھیک نہیں کر سکا تو مجھے نکال دینا چاہئیے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ روس نے ہمارے خط کا جواب نہیں دیا، ہم نے سفارتکار بھیجا جس پر روس نے تیل دینے سے صاف انکار کردیا، روس نے واضح طور پر کہا کہ آپ نے 2015ء میں گیس پائپ لائن کا معاہدہ نہیں کیا، وہ بہانہ بنا کر کہہ رہے ہیں کہ مزید بات نہیں کریں گے۔
روس سے انکار ہو جانے کے باوجود وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر روس 30 فیصد سستا تیل دے تو ہم لے لیں گے۔

جبکہ روس سے گندم کی خریداری کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم روس سے گندم خریداری کیلئے بات چیت کررہے ہیں، کابینہ اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول پر ایک سال میں 200 ارب روپے کا نقصان کیا گیا، ڈیزل پر 59 روپے کا اب بھی نقصان اٹھارہے ہیں، قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

وزیراعظم نے سستا پیٹرول اور سستا ڈیزل اسکیم نکالی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 80 لاکھ افراد کو 2، 2 ہزار روپے دیئے گئے، اس کے علاوہ 60 لاکھ لوگوں کو رجسٹرڈ کررہے ہیں، انہیں بھی 2، 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ایسے لوگوں کو سبسڈی دے رہی ہے جو گاڑیاں چلا رہے ہیں، کیا ہم یہ سب کچھ افورڈ کر سکتے ہیں؟ کیا پاکستان کے پاس پیسے ہیں کہ سبسڈی دے سکیں؟۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

17 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

22 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

24 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

27 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

31 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

37 mins ago