اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نےغریب عوام کو 2 ہفتے میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے، ڈاکو راج نے 24 روپے پٹرول اور 60 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کیسز ختم، مخالفین پر دہشتگردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حالات کی سنگینی پر عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں، آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں، پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ، اس حوالے سے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گی درخواست میں اوگرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ، اس لیے حکومت کا یہ اقدام غیر قانونی ہے ، جس کی وجہ سے عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کلعدم قرار دے۔
ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے ، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے متعلق جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…