کراچی(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا گیا ہے۔میڈیا رپورتس کے مطابق اس دوران اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’اُن کے داماد، عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی پہلی دو بیگمات اور بچوں کو اُن کا حصہ دے چکے ہیں، اُن کا حق ادا کر چکے ہیں، اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے‘۔
دانیہ ملک کی والدہ کا مزید کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ’دانیہ ملک میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے دوں گا‘۔دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے عدالت میں کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ہے، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اُس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت کی وفات ہو گئی، دانیہ ملک عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہے‘۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی گئی،جس میں جائیداد کے تنازع پر عامر لیاقت کے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں ایس ایس پی ایسٹ و ایس ایچ او بریگیڈ کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار عبدالاحد نے عدالت میں بتایا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے،ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔
استدعا ہے کہ پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔بیرسٹر ارسلان راجہ نے کہا کہ عامر لیاقت معروف ٹی وی ہوسٹ اور سیاست دان تھے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے ، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں کی ان کی موت کی تصدیق کی تھی تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…