عمران خان کا پسندیدہ گورنر ہائوس نتھیا گلی محکمہ سیاحت کے حوالے اچانک فیصلے کے پیچھے وجہ کیا بنی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان کا پسندیدہ گورنر ہائوس نتھیا گلی محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش کے لیے کیا گیا ہے۔ جب کہ اس نمائندے کے رابطے کے باوجود کے پی کے حکومت نے سرکاری موقف نہیں دیا۔

روزنامہ جنگ میں فخر درانی کی شائع خبر کے مطابق، پی ٹی آئی گورنر کے استعفیٰ دینے کے بعد عمران خان کا پسندیدہ گورنر ہائوس نتھیا گلی محکمہ سیاحت کو منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اب بھی اپنے پسندیدہ سیاحتی مقام گورنر ہائوس نتھیا گلی کو گیسٹ ہائوس کے طور پر اب بھی استعمال کرسکتے ہیں کیوں کہ گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر ہائوس محکمہ سیاحت کے سپرد کردیا گیا ہے جو کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے ماتحت ہے۔ خیبر پختون خوا حکومت نے 27 اپریل 2022 کو گورنر ہائوس محکمہ سیاحت کے حوالے کیا تھا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ مستقبل میں عمران خان کے پسندیدہ مقام پر ان کی رہائش کے انتظامات کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے گورنر ہائوس محکمہ سیاحت کے حوالے کیا۔ 2020 میں صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ آئوٹ سورسنگ مقاصد کے لیے پانچ ریسٹ ہائوسز بشمول گورنر ہائوس، وزیر اعلیٰ ہائوس، اسپیکر ہائوس، پولیس (آئی جی) ہائوس اور کرنک ہائوس کو محکمہ سیاحت کے حوالے کیا جائے گا۔ جس کے بعد صوبائی حکومت نے محکمہ سیاحت کو گورنر ہائوس کے سوا باقی چار ریسٹ ہائوسز دے دیئے تھے۔ گورنر ہائوس شاہ فرمان کے زیر استعمال ہونے کے سبب محکمہ سیاحت کو نہ دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنر ہائوس محکمہ سیاحت کو دیئے جانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ عمران خان وہاں رہائش رکھتے رہے ہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

5 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

7 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

7 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

8 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

8 hours ago