آئی ایم ایف معاہدے میں شرائط پی ٹی آئی کی لگائی ہوئی تھیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں شرائط پی ٹی آئی کی لگائی ہوئی تھیں . اسلام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا رونا صرف یہ ہے کہ ان کو حکومت سے کیوں نکالا گیا ہے .

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کومعاشی بحران سےنکالنےکیلئےسب کومل کرکام کرناہوگا .
ان کا کہنا ہے کہ دنیابھرمیں ساڑھے 6 بجےمارکیٹیں بندہوتی ہیں،کراچی کے علاو ہ باقی شہر اپنے اوقات پر نظر ثانی کریں تو 4ہزارمیگاواٹ بجلی بچ سکتی ہے . وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمیں پیٹرول کی قیمت پھر بڑھانا پڑی کیونکہ معیشت کھنڈرات کی صورت ملی ہے . وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف سازش ہوئی جس میں ادارے شامل ہیں .

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تگڑا شو کرنے لگا ہوں ‘ بتاوں گا نہیں ، سارے ادارے جنہوں نے رول آف لا کو بچانا ہے وہ خطرے میں ہیں‘ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کامنصوبہ بن رہاہے ، مجھے کہا گیا کہ عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کر لینی چاہیے تھی ، امریکیوں کو جانتا ہوں، جتنا ان کے سامنے جھکیں گے وہ جوتے ماریں گے .
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ہمارے کارکنوں کو ریلیف دیا جس پر ان کے مشکور ہیں ، ہمارے کارکنوں پر لانگ مارچ کے دوران تشدد کیا گیا اور گرفتاریاں ہوئیں ، پاکستان کی آزادی میں وکلا کا اہم کردار رہا تھا ، آج حقیقی آزادی مہم میں بھی متحرک ہیں . عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اورعمران خان کو ہٹانے کی بات ہوئی ، مجھے کہا گیا کہ عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کر لینی چاہیے تھی ، پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان روس کیوں گیا امریکا ناراض ہے، پھر کہا گیا کہ عمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا ، کہا گیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا ، امریکی سفارت کاروں نے لوٹوں سے ملاقات شروع کردی ، امریکی سفارت کاروں کا ہمارے اراکین سے ملاقات کرنے کا کیا کام تھا؟ ہمارے خیبر پختونخوا کے وزیر عاطف خان سے امریکیوں نے ملاقات کی ، عاطف خان سے کہا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، .
انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو جانتا ہوں، جتنا ان کے سامنے جھکیں گے وہ جوتے ماریں گے ، بھارت 40 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل خرید رہا ہے، آج ہم نے جب قیمت بڑھائی تو بھارت تیل کی قیمت کو کم کیا ، میں کسی بھی ملک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہوں ، بدقسمتی سے بھارت فاشسٹ حکومت تھی اور ہمیں تعلقات توڑنے پڑے . چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم جب آئے ملک کا دیوالیہ نکلا تھا ، دوست ممالک مدد نہ کرتے تو ہم تباہ ہوجاتے، پھر کورونا آگیا تو وہ بھی مشکل سال تھا اور معیشت متاثر ہوئی ، کورونا میں پریشر برداشت کر کے لاک ڈاؤن نہیں کیا ، 30سال میں ہماری معاشی پالیسی سب سے بہتر تھی ، ہمارے کسانوں کے پاس پیسہ پچھلے دو سال میں زیادہ آیا .

. .

متعلقہ خبریں