راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نےغریب عوام کو 2 ہفتے میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے، ‘ن’ کی جگہ ‘ش ‘کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پٹرولیم قیمتیں بڑھائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈاکو راج نے 24 روپے پٹرول اور 60 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ حکومت اپنے کیسز ختم، مخالفین پر دہشتگردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔ اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں، ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حالات کی سنگینی پر عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں، آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں، پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں، غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…