مرد اور عورت واقعی برابر نہیں ہیں، محسن عباس حیدر

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان و گلوکار محسن عباس حیدر کی جانب سے رکنِ قومی اسبملی عامر لیاقت حسین کی وفات پر سخت ردِ عمل دیا گیا ہے۔

اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بُک پر میزبان عامر لیاقت حسین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُن کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملک کا نام لیے بغیر تنقید بھی کی گئی ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ’اگر ایسی قابلِ اعتراض ویڈیوز مرحوم نے اُس لڑکی کی لیک کی ہوتیں تو یقیناََ ہم اور  NGO’s عورت مارچ کے حمایتی سب مل کر سخت سے سخت سزا کی ڈیمانڈ کرتے، مگر۔۔۔۔۔۔ مرد اور عورت واقعی برابر نہیں ہیں۔ ‘

واضح رہے کہ متعدد حلقوں کی جانب سے تاحال عامر لیاقت حسین کی موت کا سبب اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے بھی اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’نکاح بہت پاکیزہ رشتہ ہے،  ایسے نکاح کا کیا فائدہ جس کے بعد بھی آپ کی لمحات کی ویڈیوز لیک ہونے کا ڈر اور انسان کی عزت محفوظ نہ ہو۔‘

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago