میرے دوستوں نے ڈرنک میں منشیات ملائی تھی: شکتی کپور کے بیٹے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دوستوں نے اُن کی ڈرنک میں منشیات ملائی تھی۔ 

تجربہ کار اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو حال ہی میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 تاہم پوچھ گچھ کے دوران سدھانت کپور نے پولیس کو بتایا کہ وہ منشیات کے بارے میں نہیں جانتے تھے بلکہ اُن کے دوستوں نے اُن سے منشیات کا استعمال کروایا تھا۔

سدھانت کپور نے دعویٰ کیا کہ ان کے مشروب میں منشیات شامل کی گئی تھی لیکن وہ اس کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔ 

واضح رہے کہ شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو اتوار کی رات بنگلور کے پارک ہوٹل میں منعقدہ ایک پارٹی میں ڈی جے کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا انہوں نے ہوٹل میں منشیات لی تھی یا باہر منشیات لے کر پارٹی میں آئے تھے۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سدھانت کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور ڈیٹا کی ریکوری کے لیے بھیجا گیا ہے، پولیس ہائی پروفائل کیس میں منشیات کی فروخت کے زاویے کی جانچ کر رہی ہے۔

گرفتاری کے ایک دن بعد سدھانت کپور سمیت دیگر چار گرفتار ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر بھیما شنکر گلڈ نے بتایا تھا کہ سدھانت کپور سمیت دیگر چار ملزمان کو پولیس کے سامنے مزید پیش ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سدھانت کپور کی میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر انہیں گرفتار کیا گیا اور قانونی کارروائی کے مطابق انہیں جوڈیشل تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

29 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

39 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

46 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

54 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

1 hour ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 hour ago