کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل۔ بجٹ اجلاس اب 20 جون کو ہوگا۔ بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق قائمقا م گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس کی تاریخ پر نظرثانی کرتے ہوئے اجلاس 17جون کے بجائے 20جون کو طلب کرلیا ہے۔ بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2022-23ءکا بجٹ اب 20جون بروز سموار شام چار بجے اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل اجلاس 17جون بروز جمعہ طلب کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے تاہم اسے تاحال حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے جس پر اجلاس تین روز کے لئے آگے بڑھانا پڑ گیا ہے۔بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے لئے 620ارب روپے سے زائد کا بجٹ ہوگا جس میں سو ارب روپے تک کا خسارہ متوقع ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…