آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے سوا چارہ نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم معاشی مشکلات سے نکلیں گے،آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مبنی مخلوط حکومت نے مسلسل تیسری بار پٹرولیم قیمتیں بڑھائی ہیں، گذشتہ 20 روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں 84 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، حکومت عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…

8 mins ago

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

18 mins ago

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

29 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

30 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

53 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

56 mins ago