اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے بدھ کو Gـ20 ڈیبٹ سروس سسپنشن انیشیٹو ( ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت 197.49 ملین امریکی ڈالر کے قرضوں کی معطلی کی رقم کے دو ڈیبٹ سروس معطلی کے معاہدوں پر دستخط کیے۔اس کل رقم میں سے 191.60 ملین
امریکی ڈالر جنوری سے جون 2021 کی مدت کے دوران جائیکا کوواجب الادا تھے اور جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران سوئس کنفیڈریشن کی حکومت کو 5.89 ملین ڈالرز واجب الادا تھے۔ یہ رقم اب چھ سال کی مدت (بشمول ایک سال کی رعایتی مدت) میں نیم سالانہ قسطوں میںاداکی جائیگی،پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں بشمول جائیکا اور سوئس کنفیڈریشن کی حکومت کی طرف سے دی گئی معاونت کی وجہ سے Gـ20 ڈی ایس ایس آئی) نے وہ مالی گنجائش پیداکی ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صحت اور معاشی فوری ضروریات سے نمٹنے کے لیے ضروری تھی۔ قرض کی کل رقم جو( ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت معطل اور دوبارہ ترتیب دی گئی ہے، جو مئی 2020 سے دسمبر 2021 تک کی مدت پر محیط یہ رقم 3,688 ملین ڈالرزہے۔پاکستان پہلے ہی جی ـ20 (ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت اپنے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے 21 دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ ری شیڈولنگ کے 91 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے، جس کی رقم تقریباً 2,953 ملین امریکی ڈالرزہے۔ مذکورہ بالا معاہدوں پر دستخط سے یہ مجموعی رقم 3,150 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔جیـ20 (ڈی ایس ایس آئی) کے تحت دستخط کیے جانے والے بقیہ معاہدوں کیلئے بات چیت جاری ہے۔
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…