اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ سوری بھی نہیں بول سکتے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ نہیں ہوگا اور عمران خان اٹک پل سےآگے نہیں بڑھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اٹک پل پر ایسا شافی بندوبست کریں گے کہ اگرہم بھی مارچ لائے تو نہیں گزرسکیں گے۔
پرویز مشرف کی واپسی سےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا کہ پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ سوری بھی نہیں بول سکتے۔دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس پرویز مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا،عسکری قیادت نے پرویز مشرف کووطن واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا، مطلب پڑنے پرتمام آرمی چیفس کے آگے نواز شریف نے گھٹنے ٹیکے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے، عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی، اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔پرویز مشرف سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا، نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…