دعازہرا کا انٹرویو کرنے والی یوٹیوبر سے کڑے سوالات

لاہور (قدرت روزنامہ)کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی، دعا زہرا اور اِس کے شوہر سے انٹرویو لینے والی یوٹیوبر خود کڑے سوالوں کی زد میں آ گئی ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے یوٹیوبر، ماڈل، اداکارہ زنیرا ماہم سے سخت سوالات کیے ہیں جن کے خاتون میزبان تسلی بخش جواب دیتی ہوئی نظر نہیں آ رہیں۔
کچھ دیر قبل ہی سوشل میڈیا سائٹس پر اپلوڈ ہونے والے زنیرا ماہم کے انٹرویو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دعا زہرا کیس کی صحیح سے معلومات یا اس میں شامل دفعات بھی صحیح سے نہیں جانتی ہیں۔میزبان خاتون کا بتانا ہے کہ وہ 24 سال کی ہیں اور شادی شدہ ہیں، انہوں نے دعا زہرا کے نیچے گدی اُنہیں بڑا نہیں بلکہ برابر دکھانے کے لیے رکھی تھی۔
وہ دعا زہرا اور اُس کے شوہر ظہیر احمد کے ساتھ براہِ راست نہیں بلکہ پولیس اور وکلاء کے ذریعے بات چیت کر رہی تھیں۔خاتون میزبان، زنیرا ماہم کا ایک جانب بتانا ہے کہ کمرے میں صرف وہ، دعا اور ظہیر ہی موجود تھے جبکہ دوسری جانب اُن کا کہنا ہے کہ انٹرویو کے دوران دیواروں پر نظر آنے والے سائے ظہیر کے گھر کے افراد کے تھے جو بار بار کمرے میں آ رہے تھے۔
واضح رہے کہ زنیرا ماہم کی جانب سے عدالتی فیصلے کے بعد دعا اور ظہیر کا کیا گیا انٹرویو خوب وائرل ہوا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا سمیت ’مین اسٹریم میڈیا‘ پر بھی خاتون میزبان کو سخت سوالات کا سامنا ہے۔دوسری جانب دعا زہرا کے والد کا کہنا ہے کہ ’اُنہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، خاتون میزبان کو جَلد ہی سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس مل جائے گا‘۔

Recent Posts

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

4 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

22 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago