کئی منحرف اراکین وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیارہوگئے ، اتحادی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی منحرف اراکین وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے کردار بے نقاب ہونے چاہئیں ، اب تو کئی منحرف اراکین بھی وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں کہ انہیں کیسے تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا ۔پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے معیشت کے بخیے ادھیڑ دیے ، آج عام آدمی مہنگائی کے ایک عفریت کا سامنا کر رہا ہے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی امریکی سازش کی تحقیقات کے لیے ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور پی ٹی آئی چئیرمین سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے کہ تحقیقات کی جائیں ، ہم چاہتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ، عمران خان کا مطالبہ صرف یہ ہے کہ قوم کا حق بنتا ہے کہ حقیقت تک پہنچا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی معاملات کی تشریح نہیں کرنی چاہئیے ، وہ خود کہتے ہیں کہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں ، جب پہلی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تو مراسلہ دیکھا گیا ، میٹنگ میں عسکری لیڈر شپ کے ایک صاحب نے کہا کہ حقائق ، رائے کو الگ دیکھنا چاہئیے۔

، قائق یہ تھے کہ پاکستان کو مراسلے میں سیدھی دھمکی دی جا رہی تھی ، دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان تنہائی کا شکار ہو گا اور تحریک کامیاب ہو گئی تو سب کچھ معاف کر دیا جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ ایک بار نہیں دو بار قومی سلامتی کمیٹی کی دو پریس ریلیز واضح ہیں ، قومی سلامتی پریس ریلیز ہے کہ بیرونی مداخلت کسی بڑی سازش یا دھمکی کا حصہ نہیں تھی ، عسکری قیادت کے نمائندوں نے واقعی کہا تھا کہ سازش کے شواہد نظر نہیں آ رہے ، پریس ریلیز میں واضح طور پر بیرونی مداخلت لکھی ہوئی ہے۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

9 hours ago