گھی کی قیمت 570روپے تک پہنچ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) غریب شہریوں کے استعمال کے درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا، پرچون کی سطح پر درجہ دوئم کا گھی 570 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گیا، چند دن قبل درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہر چند دن ہوشربا اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے،

جس کے بعد شہریوں کو پرچون کی سطح پر درجہ دوئم کا گھی 570 روپے فی کلو میں ملے گا۔ درجہ دوئم کے گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔اس سے قبل 10 جون کو درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 15 سے 25 روپے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔درجہ اول گھی کی قیمت15روپے اضافے سے580 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت 25روپے اضافے سے590 روپے کردی گئی۔ درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل فروخت کرنے والی تمام کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا فوری اطلاق کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی گھی کی قیمتوں میں 24 روپے کلو تک اضافہ کیا گیا۔ ہول سیل سطح پر گھی مزید مہنگا ہوچکا، جہاں درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 566 روپے فی کلو ہوگئی جب کہ درجہ اول کا گھی پرچون میں 24 روپے مہنگا ہونے کے بعد 570 روپے فی کلو ہوچکا تھا، اسی طرح درجہ دوم گھی کی قیمت 14 روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو گھی کی نئی قیمت 550 روپے ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے ہوگئی۔اسی طرح مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی، گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حکومت کے 2 ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 200 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

39 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

47 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

56 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago